؞   مئو کی تعلیمی ترقی کے لئے فورم فار مئو اسٹوڈنٹس ان ڈلھی کا قیام
۶ جون/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا

مئو/دہلی (پریس ریلیز/حوصلہ نیوز) : دہلی کے اکثر و بیشتر یونورسٹیز میں اس وقت داخلے کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ انٹرنس اکزامس ہو رہے ہیں یا ہونے والے ہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی مئو شہر سے طلہل و طالبات کی ایک بڑی تعداد دہلی کا رخ کر رہی ہے۔ یہ اسٹوڈنٹس دہلی پہنچ کر بہت سے مسائل سے دوچار ہوتے ہیں۔ کئی طرح کی ضرورتیں پیش آتی ہیں، جیسے کہ امتحان کے لئے نصاب ، کورسز اور کالجز کے سلسلے میں بنیادی ضروری معلومات اور وقتی رہائش وغیرہ۔ان تمام طرح کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے دہلی میں مختلف یونورسٹیز میں پڑھنے والے مئو شہر کے طلبہ اور کچھ پیشہ ور افراد نے مل کر 21 مئی 2016 کو Forum For Mau Students In Delhi کے نام سے ایک آرگنائزیشن قائم کی ہے۔
پچھلے ایک سال کے اندر مئو شہر میں مختلف تعلیمی کوششوں کے نتیجے میں اس فورم کا قیام عمل میں آیا ہے ، جس میں مئو شہر میں منعقد "ایک شام تعلیم کے نام" اور سابق نگر پالیکا چیئرمین ارشد جمال کے پچھلے مہینے کے "دہلی دورہ" کو خاصی اہمیت حاصل رہی ہے۔ انہیں کے موٹیویشن کی وجہ سے آج اس فورم کو ایک عملی شکل دی جاسکی ہے ۔
جیسا کہ اس فورم کے نام سے ہی واضح ہے کہ اس کا اہم اور بنیادی مقصد مئو شہر اور وہاں کے طلبہ اور طالبات کے تعلیمی معیار کو بلند کرنا اور شہر کے اندر علمی فضائ کو ہموار کرنا ہے ۔ مزید یہ کہ اس فورم کے ذریعے سے دہلی میں مقیم مئو کے طلبہ کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرانا ہے تاکہ انکے اندر اتحاد واتفاق کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے احوال و کوائف سے واقفیت بھی رہے۔ نئے داخلے یا کسی بھی طرح کے انٹرنس کی تیاری کیلئے مئوسے دہلی آنے والے طلبہ کی ہر ممکن مدد مہیا کرانا اس کے ترجیحات میں ہے۔ ساتھہیساتھہرسالمئومیںEducational Fair, Career CounselingاورOrientation Programsوغیرہک انعقادکرکےطلبہو طالبات میں تعلیمی بیداری کی کوشش کی جائے گی۔
21 مئی کو منعقد اس فورم کی تاسیسی اجتماع میں، اس فورم کے نو منتخب ذمہ داران نے اس بات کا عہد کیا کہ ہم اس فورم کو مزید فعال بنانے کے لیے مئو شہر کے سبھی سیاسی، سماجی، مذہبی، اور کاروباری شخصیات سے براہ راست رابطہ کریں گے اور ان کے تجربات اور مشورے سے استفادہ کریں۔ چونکہ اس فورم کا موضوع مئو شہر، اسکے طلبہ اور ان کی تعلیم ہے ، اس لیے اس کے غیر سیاسی کردار کو بنائے رکھا جائے گا اور سبھی کو ساتھ لیکر چلنے کو شش کی جائے گی۔
اس فورم نے ابتدائی طور پر پندرہ رکنی ایک کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی ہے جو فورم کے مقاصد کے حصول کے لیے اور مستقبل میں فورم کی کامیابی کے لئے بہتر سے بہتر ' ایکشن پلان ' بنانے کی ذمہ دار ہوگی۔ اس کمیٹی نے پندرہ ممبران میں سے تین لوگوں کو جمہوری طریقے سے کچھ مخصوص ذمہ داریاں سونپی ہے ، جن میں جے این یو کے ریسرچ اسکالر کاشف جمال کو اس فورم کا ’کنوینر‘، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ریسرچ اسکالر عابد کمال کو ’سکریٹری‘ اور دہلی یونیورسٹی کے محمد شہزاد کو ’خازن‘ کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔
کوآرڈینیشن کمیٹی کےممبران میں کاشف جمال ( جےاین یو )،عابدکمال ( جامعہ )،محمدشہزاد ( ڈی یو )،کےعلاوہ عامرسلطان،کامل منظر،سعیدالرحمن ( ڈی یو )،محمدفضل ( ڈی یو )،محمددانش ( ڈی یو )،نوشاداحمد ( جےاین یو )،محمداحتشام ( جےاین یو )،‎معاذعادل( جےاین یو )،سعیدالرحمن ( جےاین یو )،محمدالتمش،ندیم خان اوررفیق احمدشامل ہیں۔
واضح ہو کہ دہیں اور اطراف مںا صرف موح ضعی کے 500 سو سے زیادہ طہحم و طالانت دہیم کی مفآر یونوآرسز مں تمںر حاصل کر رہے ہںد یا تم ش ملنا کرنے کے بدل جاب کررہے ہںم۔ ان سب کا ڈاٹا فورم جع کررہا ہے جن مں سے 150 لوگوں کی مو جمات جعح ہوچیو ہںن۔
اس فورم کا ایک Face book پیج بنایا گیا ہے جس کے ذریعے سے کوئی بھی اس فورم کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس کے ذمہ داران سے بھی رابطہ کر سکتا ہے ۔ اس پیچ کی لنک درج ذیل ہے ۔۔۔۔
https://www.facebook.com/forumformaustudentsindelhi/
اس کے علاوہ ایمیل کے ذریعہ بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ ایمیل آئی ڈی ہے ۔۔۔۔۔۔
forumformaustudentsindelhi@gmail.com

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.